نظریہء آخرت کو بھی عقل اور منطق کی روشنی میں پرکھا جا سکتا ہے۔ اسے کے سوا معاملات اور معاش کے جتنے احکام ہیں وہ خالصۃ عقل پر مبنی ہیں۔ اسلام واحد مذہب ہے جو تاریخ کی روشنی میں پیدا ہوا ہے۔ جس کے رسول صلی علیہ و سلم کی زندگی اور افعال و اقوال کو محفوظ رکھا ہے۔ جس کے رسول پر نازل ہونے والی کتاب تحریف سے پاک ہے اور جس مذہب کے پیروؤں نے ہر دور میں تاریخی شعور کا ثبوت دیا ہے۔تاریخی شعور عقلیت کی نفی کے ساتھ نہیں رہ سکتا ۔ اس لئے ہم کہ سکتے ہیں کہ مذہب اسلام میں وہ عقیت پسندی موجود ہے جو سائنس کی نشوو ارتقا کے لیے شرط اول
قدم ہے۔
اسلام کا تاریخی شعور اس امر سے ظاہر ہے کہ ابتدا ہی سے مسمانوں نے تاریخی وقائع کو محفوظ رکھنے کا اہتمام کیا اور اسے اصول شہادت کی بنیاد پر فراہم کیا۔ ان روایات کے ساڑھے پانچ لاکھ ناقلین کے حالات نقد و تحلیل کے ساتھ جمع کئے اور متضاد روایات کو پرکھنے کے لیے علم الاصول وضع کیا۔ اسلام کی زندگی کے ایک ہزار برسوں میں جتنا تاریخی سرمایہ ہمیں ملتا ہے وہ دنیا کے کسی دوسرے بڑے مذہب کو نصیب نہیں ہو سکا۔

No comments:
Post a Comment